(یو این آئی) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلو میٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج کوتوالی علاقے کے جریاری گاوُں میں آراضی کے تنازعہ میں ایک شخص کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔
تھانہ انچارج انسپیکٹر للن
یادو نے بتایا کہ گزشتہ شب آراضی کے تنازعہ کے سبب کیولہ سنگھ (70) کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
اہل خانہ نے شکایت کرکے الزام عائد کیا ہے کہ کنبے میں آراضی کے سبب ایک عرصے سے تنازعہ چل رہا ہےاسی کے سبب مقتول کے پوتے نہال سنگھ نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔